نائیڈو نے سنت کبیر کو سلام پیش کیا

نئی دہلی، جون ۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سنت کبیر کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم سماجی مصلح بتایا ہے ۔ مسٹر نائیڈو نےسنت کبیر جینتی کے موقع پر منگل کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ سنت کبیر کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہے ۔ مسٹرنائیڈو نے سنت کبیر کے دوہے’’ جیوں تل ماہی تیل ہے ، جیوں چکمک میں آگ ۔ تیرا سائیں تجھ میں بسے، جاگ سکے تو جاگ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کہا کہ وہ ایک شاعر، سنت اور ایک عظیم مصلح تھے‘‘۔انہوں نے کہا ’’ ہندوستان کی نرگن روایت کے ممتاز شاعر اور سماجی مصلح سنت کبیر کی سالگرہ پر سماجی دقیانوسی تصورات کے خلاف ان کے پیغام اور انسانیت کے روحانی اتحاد میں ان کے یقین کو یاد ہے‘‘۔

Related Articles