گوہاٹی میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے میں چار دبے

گوہاٹی، جون ۔آسام کے گوہاٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے چار تعمیراتی مزدوروں کی ملبے کے نیچے دب جانے سے موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق یہ لینڈ سلائیڈنگ مبینہ طور پر گوہاٹی کے مغربی بوراگاؤں علاقے میں منگل کی اولین ساعتوں میں ہوئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے وقت مزدور اپنے گھروں میں سو رہے تھےنیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن چلایا جس کے بعد چھ لاشیں نکالی گئیںہندوستانی محکمہ موسمیات نے منگل کو آسام کے کچھ اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے دو دن کے لیے موسم کی پیشن گوئی شیئر کی ہے، جس کے مطابق آسام کے کئی اضلاع میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے، جب کہ ریاست میں پچھلے کچھ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہےآئی ایم ڈی کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق دھوبری، کوکراجھار، بکسا، چرانگ، بونگائیگاؤں، وشوناتھ، لکھیم پور، درنگ، ماجولی، کاچھر اور کریم گنج میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles