سعودی عرب کے دورے میں توانائی سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے گی:بائیڈن

واشنگٹن،جون۔امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ انھوں نے ابھی تک سعودی عرب کے دورے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن مملکت کے دورے کا ایک وسیع ایجنڈا ہوگا جس میں توانائی پر بات چیت سے زیادہ اہم امور پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔ان سے جب پوچھا گیا کہ واشنگٹن الریاض سے کچھ وعدوں (پر عمل درآمد) کا انتظارکررہا ہے(اگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا)تو کیا ہوگا؟ صدر بائیڈن نے کہا: ’’سعودیوں کے وعدوں کا توانائی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک بڑی ملاقات ہے‘‘۔انھوں نے مزید کہا:’’یہی وجہ ہے کہ میں جارہا ہوں اور اس کا تعلق اسرائیلیوں کے لیے قومی سلامتی سے ہے۔ میرا ایک پروگرام ہے۔ ویسے بھی اس کا تعلق توانائی کے معاملے سے تعلق رکھنے سے کہیں زیادہ بڑے مسائل سے ہے‘‘۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس پیر کے روزبائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کرنے کاارادہ رکھتا ہے۔اس رپورٹ میں اس معاملے سے متعلق براہ راست معلومات رکھنے والے دو امریکی حکام کا حوالہ دیا گیا ہے۔اخبارکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن خطے کے وسیع تر دورے کے حصے کے طور پر اگلے ماہ مملکت جائیں گے جس میں اسرائیل میں قیام بھی شامل ہے۔صدربائیڈن کے ایجنڈے میں فی الحال سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شامل ہے۔

 

Related Articles