ایران جوہری پلانٹس پر لگے کیمرے نہ ہٹائے، رافیل گروسی

واشنگٹن،جون۔اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پلانٹس پر لگے کیمرے ہٹانا شروع کر دیئے ہیں اور تہران کے یہ اقدام 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے امکانات کے لیے ایک مہلک دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔برطانوی اخبار دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ویانا میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اقدام تہران کی کوششوں کے لیے ایک ’سنگین چیلنج‘ ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ 3 سے 4 ہفتوں میں وہ ایران کے پروگرام کے بارے میں ’مزید معلومات‘ فراہم کرنے میں ناکام رہیں گے۔

Related Articles