تمنا بھاٹیہ نے اپنی تروتازہ اور شفاف جلد کا راز بتادیا

ممبئی،جون۔بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا اپنی تروتازہ اور شفاف جلد کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنی جلد کی اس خوبصورتی کا راز لوگوں کو بتا دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق تمنا بھاٹیا کا کہنا ہے کہ وہ جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے کچھ قدرتی اشیاء کا استعمال بھی کرتی ہیں، جن میں سے ایک ’دہی‘ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں کیمیکلز کی حامل کریموں کی بجائے باقاعدگی سے اپنی جلد پر دہی استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بالوں کو نرم اور جاندار رکھنے کے لیے گھی اور انڈوں جیسی اشیاء استعمال کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ پانی، سمودیز اور ناریل پانی بہت زیادہ پیتی ہیں۔ قدرتی اجزاء ہماری جلد کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں سورج کی روشنی سے جلد کی حفاظت کے لیے میں کنوار گندل کا بھی استعمال کرتی ہوں۔ تمنا بھاٹیا کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں جلد کو نم رکھنا بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے اور میں ایسا ہی کرتی ہوں۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنا چہرہ یخ بستہ پانی میں ڈبو رہی ہوتی ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ ان کی خوبصورت جلد کا ایک راز یہ بھی ہے کہ وہ اپنے چہرے کو برفیلے پانی میں ڈبوتی ہیں۔

Related Articles