کیا ایلون مسک ہرجانے کی ادائیگی میں ایمبر ہرڈ کی مدد کریں گے؟

نیویارک،جون۔امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ ہتکِ عزت کیس میں 10.35 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے میں ایمبر ہرڈ کی مدد کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مداح اور کچھ سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب ایمبر ہرڈ ہرجانے کی بھاری رقم ادا کرنے کے لیے ارب پتی ایلون مسک سے مدد لے سکتی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر اگر ایمبر ہرڈ ہرجانے کی ادائیگی کے لیے ایلون مسک سے مدد طلب کرتی ہیں تو وہ اداکارہ کی مدد کرنے سے انکار نہیں کریں گے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ایمبر ہرڈ اور ایلون مسک 2016 اور 2018 کے درمیان ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے تھے اور اسپیس ایکس کے بانی کا نام اس مقدمے کے گواہوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ایلون مسک، جنہیں ابتدائی طور پر جانی ڈیپ کے ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں ایک گواہ سمجھا گیا، اْنہوں نے جانی ڈیپ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا اور انتہائی متوازن انداز اپنایا، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں اداکار کی مقبولیت بڑھ گئی۔یاد رہے کہ اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں ایمبر ہرڈ نے جانی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے اس کیس کا فیصلہ آگیا ہے، جس کے مطابق ایمبر ہرڈ بڑی مجرمہ اور جانی ڈیپ چھوٹے مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، 100 ملین ڈالر ہرجانے کے جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ ہتک عزت کے مقدمے میں سابقہ میاں بیوی ایک دوسرے کو بدنام کرنے پر مجرم قرار پائے۔اس حوالے سے ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کی وکیل ایلن بریڈی ہافٹ کا کہنا ہے کہ ان کی موکل کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ ہرجانے کی مد میں جانی ڈیپ کو تقریباََ ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کریں۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی ہتک عزت کے مقدمے میں کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا تھا اور وہ سابق میاں بیوی کے درمیان قانونی لڑائی سے دور رہے۔اس طرح بظاہر ایلون مسک نے ایمبر ہرڈ کو مایوس کردیا کیونکہ وہ ایلون مسک سے اس بات کی توقع کر رہی تھیں کہ وہ جانی ڈیپ کے خلاف اپنی گواہی دینے کے ساتھ ایمبر ہرڈ کی حمایت کریں گے۔

 

Related Articles