نائجیریا کے چرچ پر حملہ، 50 عبادت گزارہلاک

ابوجا،جون۔مسلح افراد نے اتوار کو نائیجیریا کے جنوب مغربی علاقے میں، ریاستی قانون سازوں کے مطابق، ایک کیتھولک چرچ میں عبادتگزاروں پر فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا ہے جس میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔قانون ساز اوگنمولاسوئی اولوولے نے کہا کہ حملہ آوروں نے اونڈو ریاست میں سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ کو ایسے میں نشانہ بنایا جب اتوار کو پینٹی کوسٹ میں عبادت گزار جمع تھے۔ ان کے بقول مرنے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔نائیجیریا کے ایوان زیریں میں اووو سے نمائندیاڈیلیگبی ٹیملیئن نے کہا کہ اس موقع پر تقریب کی صدارت کرنے والے پادری کواغوا بھی کر لیا گیا۔اونڈو کے گورنر روتیمی اکیریدولو نے اتوار کو ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ اس واقعے سے دل پر بہت بوجھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امن اور سکون پر لوگوں کے دشمنوں نے حملہ کیا ہے۔حکام نے فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی ہے تاہم ڈیلیگبی ٹیملیئن نے بتایا ہے کہ کم از کم 50 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دیگر لوگوں نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔ ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ میں عبادتگزار خون میں لت پڑے ہیں اور ان کے گرد کھڑے لوگ رو رہے ہیں۔نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے کہا ہے کہ اس طرح کے انتہاپسندانہ اقدام شمالی علاقے سے تعلق رکھنے والے سفاک لوگ کرتے ہیں۔ یہ بیان ان کے ترجمان کی طرف سے جاری کیا گیا۔’’ کچھ بھی ہو جائے یہ ملک کبھی برے اور مکار لوگوں کے سامنے نہیں جھکا ہے اور اندھیرا کبھی روشنی پر غالب نہیں آ سکے گا۔ فتح بالآخر نائجیریا کی ہو گی‘‘۔روم سے پوپ فرانسز نے بھی اس حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پوپ کو اونڈو، نائیجیریا میں چرچ پر حملے اور پینٹی کوسٹ کے جشن کے دوران درجنوں عبادت گزاروں، بہت سے بچوں کی موت کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ ایسے میں جب تفصیلات آ رہی ہیں، پوپ فرانسس جشن کے موقع پر دردناک طور پر متاثر ہونے والے متاثرین اور ملک کے لیے دعا کرتے ہیں‘‘ پوپ کا یہ بیان ویٹی کن پریس آفس نے جاری کیا ہے۔

Related Articles