امریکا کاروسی اشرافیہ کے سرکردہ رکن ابرامووِچ کے ملکیتی دوطیارے ضبط کرنے کاحکم

واشنگٹن،جون۔امریکا نے پیر کے روزمتعدد اطلاعات اورعدالت میں دائر درخواست کے مطابق روسی اشرافیہ کے سرکردہ رکن رومن ابرامووِچ کے ملکیتی دوطیارے ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق امریکاکا خیال ہے کہ ابرامووِچ کے ملکیتی یا کنٹرول میں بوئنگ 787-8 ڈریم لائنراورگلف اسٹریم جی 650 ای آرطیارے نے پابندیوں کے نظام یعنی ایکسپورٹ کنٹرول ریفارم ایکٹ 2018 (ای سی آر اے) کی خلاف ورزی کی ہے۔فروری میں صدرولادی میرپوتین کے یوکرین پر حملے کے حکم کے بعد روس کے خلاف عاید کردہ امریکا کی وسیع ترپابندیوں کاان دونوں طیاروں پر بھی کا اطلاق کیا جاسکتا ہے۔امریکا میں تیارشدہ یہ دونوں طیارے مبیّنہ طور پر ابرامووِچ کی ملکیت میں ہیں اورانھوں نے امریکی محکمہ تجارت سے مطلوبہ برآمدی لائسنس کے حصول کے بغیر پروازکی ہے۔

Related Articles