غذائیت اور قوم کی ترقی کے درمیان گہرا تعلق: مانڈویہ

نئی دہلی، جون ۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ غذائیت اور قوم کی ترقی کے درمیان گہرا تعلق ہے اور حکومت نچلی سطح پر صحت کے تمام پیرامیٹرز پر کام کر رہی ہے۔ مسٹرمانڈویہ نےمنگل کو یہاں ایک تقریب میں’ ‘آہر ‘ علامتی نشان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کی دیکھ بھال کے محاذوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کے ہر شہری کے لیے صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔ قومی صحت اسکیم کے تحت صحت اور تندرستی کے مراکز اور ضلع اسپتالوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ فوڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے چوتھا اسٹیٹ فوڈ سیکیورٹی انڈیکس پیش کیا اور شہروں اور اضلاع کے لیے "ایٹ رائٹ چیلنج” کے فاتحین کو مبارکباد دی۔فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا نے چوتھا اسٹیٹ فوڈ سیفٹی انڈیکس جاری کیا ہے۔ منڈاویہ نے کہاکہ قوم اور غذائیت کا گہرا تعلق ہے اور ایک خوشحال ہندوستان کے لیے ہمیں ایک صحت مند ہندوستان کی ضرورت ہے اور ایک صحت مند ہندوستان کے لیے ہمیں صحت مند شہریوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر شہری کے لیے صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے محاذوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ اور صحت مند غذائی نظام کو یقینی بنانے میں ریاستوں کا اہم رول ہے۔ صحت مند قوم کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

Related Articles