مودی وڈودرا میں کریں گے 21000 کروڑ کے پروجیکٹوں کا افتتاح
گاندھی نگر، جون ۔وزیراعظم نریندر مودی 18 جون کو گجرات کے وڈودرا میں گجرات گورو ابھیان پروگرام کے تحت 21000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی مختلف محکموں کےپروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ریاستی حکومت کی جانب سے یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام کے دوران مسٹر نریندر مودی وزیراعلی ماترشکتی یوجنا (ایم ایم وائی)کا ریاستی سطح پر افتتاح کریں گے۔گجرات حکومت نے خواتین کے حمل کے آغاز سے لے کر پہلے 1000 دنوں تک ماں اور بچے دونوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا مہیا کرانے اور ان کی غذائیت میں بہتری لانے کے پہلے مقصد سے وزیراعلی ماترشکتی یوجنا کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست کے سبھی قبائلی اکثریتی تحصیلوں میں ’پوشن سودھا یوجنا‘ کو لانچ کر قبائلی علاقے کی خواتین کو اس یوجنا کے تحت شامل کیاجائےگا۔وزیر اعلی ماترشکتی یوجنا:ماں کی خراب غذا کی سطح حمل میں موجود بچے بڑھت کو روکتا ہے،جو آگے چل کر بچے کی خراب صحت کی وجہ بنتا ہے۔حاملہ خواتین میں تغذیہ کی کمی اور اینیمیا بچے کے بڑھنے اور صحت پر شدید اثر ڈالتا ہے۔خواتین کے حمل کے 270 دن اور بچے کی پیدائش سے دو سال تک کے 730 دن یعنی کل 1000 دنوں کی مدت کو فرسٹ ونڈو آف اپارچونٹی کہا جاتا ہے۔اس وقت کے دوران ماں اور بچے کی غذائیت کی سطح کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔اس موضوع کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہندوستانی حکومت کی’پوشن ابھیان‘کے تحت ماں اور بچے کے ان 1000 دنوں پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا گیا ہے۔یہ بات کافی اہم ہے کہ اس حالت کے دوران ماں کی غذا میں اناج اور پروٹین،چکنائی اور دیگر غذائی اجزاء دستیاب ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت گجرات نے ان 1000 دنوں کے دوران حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے مقصد سے ‘مکھیا منتری ماتوشکتی یوجنا’ کو منظوری دی ہے۔