گلوکار کے کے واٹس ایپ استعمال نہیں کرتے تھے: شنکر مہادیون

ممبئی،جون۔معروف بھارتی گلوکار شنکر مہادیون نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار کے کے سوشل میڈیا کی پرواہ نہیں کرتے تھے اور نہ ہی واٹس ایپ استعمال کرتے تھے۔گلوکار شنکر مہادیون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلموں میں آنے سے پہلے ہی میری اور گلوکار کے کے کی ایک لمبی رفاقت تھی، ہم ایک گینگ کی طرح دوست تھے، ہم ایک ساتھ گیت گاتے تھے، لاتعداد گانے ہم نے اکٹھے کیے۔اْنہوں نے کہا کہ گلوکار کے کے اسٹوڈیو میں بہت زیادہ توانائی لاتے تھے، مثبت توانائی کی چمک ہوا کرتی تھی۔ 20 سے 30 منٹ تک، وہ گھومتے پھرتے اور پھر گھنٹوں گپ شپ کرتے، مہینوں پہلے، ہم ایک ٹی وی شو میں ملے تھے، ہم سب اْنہیں چھیڑ رہے تھے۔شنکر نے کہا کہ کے کے ہر طرح سے ایک خاندانی آدمی تھا، وہ اپنے خاندان کے بارے میں بات کرتے تھے، لمبی چھٹیاں گزارتے تھے، اس کے علاوہ، اْنہیں سوشل میڈیا کی کوئی پرواہ نہیں تھی، اْن کے پاس واٹس ایپ نمبر بھی نہیں تھا۔گلوکار نے کہا کہ اْنہیں اس بات کی فکر نہیں تھی کہ اْن کے گانوں کو کتنے لائکس ملے۔بہت سے لوگوں کو حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ کے کے، ایک ماہر فنکار ہونے کے باوجود، اپنی زندگی میں بہت سے ایوارڈز حاصل نہیں کر سکے۔ شنکر مہادیون نے مزید کہا کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی، وہ ان سب باتوں سے پریشان نہیں تھے، وہ جو کچھ کر رہے تھے اس کا لطف اٹھاتے تھے۔

Related Articles