کانگریس سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں گھماسان، راہل کے الزامات کے بعد ناراض آزاد کی استعفے کی پیشکش

نئی دہلی :کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے میں پارٹی کی قیادت میں  تبدیلی والے خط کو لے کر  لڑائی تیز ہوگئی ہے ۔ راہل گاندھی نے پارٹی میں قیادت کے معاملے پر سونیا گاندھی کو خط لکھنے والے رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ خط لکھنے والے  بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کے بیان پر سخت ناراض ہیں اور انہوں نے راہل کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔ کانگریس لیڈر کپل سبل نے میٹنگ کے وسط میں  راہل کو نشانے پر لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ۔ لیکن کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والا کی صفائی کے بعد  سبل نے اپنے ٹویٹس ہٹا لئے۔ دوسری جانب کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر استعفی کی پیش کش کی ہے۔

Related Articles