آسٹریلین کرکٹرز کی کولمبو آمد، ہیڈکوچ کورونا وائرس کے شکار

کولمبو،جون۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مکڈونلڈ دورہ سری لنکامیں ایک ہفتے کی تاخیر سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔کرکٹ سری لنکا کے مطابق دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا تبدیلی نہیں کی گئی۔ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔

Related Articles