صرف پروموشن ہوا ہے، انکریمنٹ نہیں لگے: کارتک آریان

ممبئی،جون۔بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ ابھی زندگی میں صرف پروموشن ہوا ہے، انکریمنٹ نہیں لگے۔کارتک آریان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’بھول بھلیاں 2‘نے ریلیز کے دوسرے ہی ہفتے میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا شاندار بزنس کیا ہے۔اس فلم میں کارتک آریان کے ہمراہ کائرہ اڈوانی، تبو اور راجپال یادیو بھی اہم کردار ادا کرتے نظرآرہے ہیں۔کارتک آریان کی فلم’بھول بھلیاں 2‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد سے انٹرنیٹ پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں ہیں کہ اداکار نے اس فلم کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ تاہم، کارتک آریان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بارے میں میڈیا پر گردش کرنے والی معاوضہ بڑھائے جانے سے متعلق خبروں کی مزاحیہ انداز میں تردید کردی ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ابھی زندگی میں صرف پروموشن ہوا ہے، انکریمنٹ نہیں لگے۔‘اداکار نے مزید لکھا کہ معاوضہ بڑھائے جانے سے متعلق گردش کرنے والی تمام ترخبریں بے بنیاد ہیں۔خیال رہے کہ میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کارتک آریان نے فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی کے بعد، اپنا معاوضہ 35سے40 کروڑ روپے فی فلم تک بڑھا دیا ہے۔

Related Articles