کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی، جون۔تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کو راحت دیتے ہوئے بدھ کو کمرشل مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت میں 135 روپے کی کمی کردی۔انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت دہلی میں 2,219 روپے، کولکتہ میں 2,322 روپے، ممبئی میں 2,171 روپے اور چنئی میں 2,373 روپے ہو گئی ہے۔اس سے پہلے دہلی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 2,354 روپے، کولکتہ میں 2,454 روپے، ممبئی میں 2,306 روپے اور چنئی میں 2,507 روپے تھی۔خیال ر ہے کہ گزشتہ ماہ کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا گیا تھا۔ یکم مئی کو قیمتوں میں 102 روپے اور 19 مئی کو 8 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔تاہم گھریلو گیس سلنڈر، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles