آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل ایران کا دورہ کریں گے
ویانا، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی پیر کے روز ایران کا دورہ کر کے وہاں کے اعلی افسران سے ملاقات کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کر یں گے۔
آئی اے ای اے نے ہفتہ کے روز یہ بیان جاری کیا۔گذشتہ سال دسمبر میں آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر گروسی کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہوگا۔
اپنے دورہ کے دوران مسٹر گروسی ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ ایران آئی اے ای اے کے افسران کو اپنے جوہری بجلی گھروں کا معائنہ کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں،یہ مسئلہ بھی کافی اہم ہوگا۔
مسٹر گروسی نے کہا’’میں نے ذاتی طور پر ایران جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ میں آئی اے ای اے کے ساتھ اس کا تعاون اور سکیورٹی کے تمام اقدامات کے ساتھ اس کے تعاون کے وعدوں اور ذمہ داریوں پر پوری طرح عمل درآمد کرواسکوں۔‘‘
آئی اے ای اے کے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ وہ حکومت ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کے حال اور ماضی دونوں میں ہی بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔