بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا پاکستان کے دورے کا اعلان

ممبئی،مئی ۔عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے حال ہی میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا ہے۔مغربی بنگال کے شہر مرشدآباد سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ کی امریکی شہر ہیوسٹن میں کیے جانے والے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کو اپنے دورہ پاکستان کی نوید سنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار پاکستان سے متعلق گفتگو کررہے ہیں جب کہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ارجیت کے اس اعلان کے بعد کانسرٹ کے شرکا خوشی سے پھولے نہیں سمائے اور انہوں نے خوب نعرے بازی کی۔سوشل میڈیا پر ارجیت کی اس ویڈیو پر صارفین نے تبصرے کیے اور گلوکار کے فیصلے کو سراہا۔

Related Articles