کورونا وائرس: آئر لینڈ کے وزیر زراعت کا استعفیٰ

ڈبلن ، آئر لینڈ کے وزیر زراعت ڈارا کالیری نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم مشیل مارٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی صبح ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر کیلری نے بدھ کے روز 80 افراد کے ساتھ عشائیہ کیا تھا۔

مسٹرمارٹن نے کہا کہ تقریب میں شامل ہوکر کالیری نے غلط کام کیا۔ انہوں نے کہا’’کووڈ 19 کے قواعد پر عمل پیرا ہونے کے پیش نظر پوری دنیا کے لوگ بہت سی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ پروگرام بھی حکومتی رہنما خطوط کے تحت ترتیب دیا جانا چاہئے تھا۔

آئرلینڈ میں کورونا سے 27 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جب کہ 1776 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

Related Articles