سنجے دت نے مختصر الفاظ میں بالی ووڈ و ساؤتھ انڈسٹریز کا فرق بتادیا

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے سنجوبابا سنجے دت نے مختصر مگر جامع الفاظ میں بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کا فرق بیان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نے ساؤتھ کی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 میں ولن کا کردار نبھایا ہے، سے دونوں فلم انڈسٹریز کے موازنے سے جڑا سوال پوچھا گیا۔
ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں سنجے دت نے بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹریز کا موازنہ کیا اور کہا کہ ’وہاں فلم کا اسکرپٹ اور یہاں ریکوری کے اعداد و شمار دیکھے جاتے ہیں‘:میڈیا سے گفتگو میں سنجے دت نے اس حوالے سے بات کی کہ کس طرح ہندی فلموں نے وقت کے ساتھ اپنے ناظرین کو بھلادیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں بالی ووڈ نے ہیرو ازم بھلادیا ہے جبکہ ساؤتھ نے ایسا نہیں کیا، میں بالی ووڈ کے کام کو برا نہیں کہہ رہا، لیکن ہم اتر پردیش، بہار ،جھارکھنڈ اور راجستھان کے پہلے دیکھنے والوں کو بھلا بیٹھے ہیں۔سنجو بابا نے مزید کہا کہ میں پرامید ہوں کہ بالی ووڈ میں یہ رجحان واپس آئے گا، پہلے ہمارے پاس انفرادی پروڈیوسرز اور فنانسرز ہوتے تھے، پھر کمپنیز آگئیں یہ اچھا ہے، لیکن انہیں فلم کے ٹیسٹ میں داخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے مثال دی کہ ایس ایس راجا مولی کے مقررہ پروڈیوسرز کے ان کے وڑن پر بھروسہ ہے، اس سے قبل ہمارے گلشن رائے، یش چوپڑا، سبھاش گھئی اور یش جوہر نے خوب فلمیں بنائیں، ساؤتھ میں فلم کا اسکرپٹ دیکھتے ہیں جبکہ ہم ریکوری پر نظر رکھتے ہیں۔سنجے دت کے جی ایف چیپٹر 2 کی کامیابی سے لطف اندوز ہورہے ہیں، فلم نے ایش نے مرکزی کردار ادا کیا، جسے ہندی، تامل، تلگو اور کنٹرا زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔فلم 14 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی، جس نے ابتدائی 5 دن میں صرف بھارت میں 290 کروڑ کا بزنس کیا ہے، اس کا پہلا حصہ 2018ء￿ میں ریلیز کیا گیا تھا۔کے جی ایف کی کہانی راکی کی زندگی پر مبنی ہے، جو اپنے دم پر غربت سے نکل کر سونے کی کان کا بادشاہ بن جاتا ہے، اس دوران وہ اپنے دشمنوں سے کیسے نمٹتا ہے۔سنجے دت اب اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج اور رنبیر کپور کے ساتھ شمشیرا میں دکھائی دیں گے۔

Related Articles