علی مرچنٹ کا دوسری طلاق سے متعلق بڑا انکشاف

ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکار ، میوزک پروڈیوسر علی مرچنٹ نے اپنی دوسری طلاق سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔بھارتی شو ’لاک اپ‘ میں انہوں نے اپنے جس راز سے پردہ اْٹھایا وہ دوسری طلاق کا تھا۔شو میں علی نے اپنی دوسری بیوی انعم مرچنٹ سے اپنی طلاق کے بارے میں راز افشا کرنے کے لیے معاہدہ پر دستخط کیے۔علی نے انکشاف کیا کہ ان کی 2016 میں شادی ہوئی تھی اور انہیں اداکاری کا کوئی پراجیکٹ نہیں مل رہا تھا اس لیے اس لیے وہ 2015 میں ڈی جے بن گئے۔علی مرچنٹ نے بتایا کہ ان کی بیوی کو یہ کام پسند نہیں تھا ، وہ چاہتی تھی کہ میں اداکار یا بزنس مین بنوں۔ایسے میں علی کو کنسرٹس میں پرفارم کرنے کی زبردست پیشکشں ملنے لگیں۔ اہلیہ علی کی بڑے میدانوں میں کامیابی سے وہ خوش نہیں تھیں لہذا دسمبر 2021 میں دونوں الگ ہو گئے۔

Related Articles