انیل کپور اور فرح خان کی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

ممبئی ،؍اپریل۔بولی وڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے فلم ڈائریکٹر فرح خان کو چْپ کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار انیل کپور اور فرح خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ شلپا شیٹھی بھی موجود ہیں۔ویڈیو میں انیل کپور سے فرح خان مذاق کرتی ہیں جس پر وہ انہیں ایسا جواب دیتے ہوئے ہیں فرح خان کے ساتھ بیٹھی شلپا بھی بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرح خان کہتی ہیں کہ شلپا ویسے راج (شوہر) نے سیٹی بجائی تھی پنکھ پھیلائے تھے کیا کیا تھا جو شادی کے لیے ہاں کہہ دی۔شلپا تو خاموش رہتی ہیں لیکن انیل جھٹ سے بول پڑتے ہیں کہ ’پیسے پھیلائے تھے۔‘شلپا شیٹھی کہتی ہیں کہ پیسے کے علاوہ بانہیں بھی انہوں نے پھیلائی تھیں، انیل کپور پھر کہتے ہیں ’بانہوں میں پیسے تھے۔‘فرح انیل کپور سے کہتی ہیں کہ پاپا جی آپ کے پاس تو پیسے بھی نہیں تھے تو سنیتا کیسے پٹ گئی اس پر انیل کپور کہتے ہیں کہ ’کیونکہ سنیتا کے پاس پیسے تھے۔‘اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے پاکستانی اداکارہ مشی خان بھی ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے خود کو نہ روک پائیں اور انیل کپور کو ذہین قرار دیا۔

Related Articles