فلپائن میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 25ہوگئی

منیلا،اپریل ۔ فلپائن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے،جب کہ سیکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے وسط اور جنوب میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی اور لینڈ سلائیڈنگ کی صورت حال پیدا ہوئی جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک پچیس افراد کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو عملے کی جانب سے متاثرین کی مدد کیلئے آپریشن جاری ہے، اعدادوشمار کے مطابق موجودہ صورت حال کے سبب 30ہزار خاندان بے گھر ہوئے جن میں سے سیکڑوں افراد کو عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ مشکل حالات پر قابو پا لیں گے،خیال رہے کہ فلپائن کو ہر سال سمندری طوفان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

 

Related Articles