رنبیر اور عالیہ کی مہندی تھیم کے گانوں کی پلے لسٹ لیک

ممبئی،اپریل ۔ بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تقریبات کا اب باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور اس دوران مہندی کی تقریب کے لیے تیار کی گئی اسپیشل پلے لسٹ لیک ہوگئی ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دونوں خاندانوں نے دن کا آغاز گنیش پوجا سے کیا جس کے بعد مہمان اب مہندی کی تقریب کے لیے جمع ہوں گے۔اداکارہ عالیہ بھٹ کی مہندی کی تقریب پالی ہل باندرہ میں ان کی رہائش گاہ واستو میں ہوگی‘۔رپورٹ کے مطابق، رہائش گاہ ایک فوک گلوکار کے گائے ہوئے پرانے اور نئے فلمی گانوں کے ساتھ صوفی اور لوک موسیقی کے خوبصورت امتزاج سے گونج رہی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فنکشن میں جو گانے گائے اور گائے جا رہے ہیں وہ یہ ہیں؛ میرا لونگ گواچہ، اپنا بنا لے میری جان اور فلم ’رازی‘ کا گانا دلبروبھی عالیہ کی مہندی کی تقریب کے لیے تیار کی گئی پلے لسٹ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ میڈیا کے مطابق شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے۔

 

Related Articles