جوئے بیڈین ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات لڑیں گے

واشنگٹن،جوئے بیڈین نے امریکی صدارتی عہدے کے ہونے والے انتخابات کےلئے ڈیموکریٹک پارٹی کا امید وار بننے کو رسمی طورپر قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ میں نومبر میں صدارتی الیکشن ہونے ہیں۔
مسٹر بیڈین نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے صدارتی عہدے کےلئے ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار بننے کے فیصلے کا رسمی طورپر اعلان کیا۔
77 سالہ بیڈین نے لکھا،’’میں پورے احترام اور خوشی کے ساتھ امریکہ کے امریکہ کے صدارتی عہدے کے الیکشن کےلئے امیدوار بننے کو قبول کرتا ہوں۔‘‘
یوایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مسٹر بیڈین نے ڈیلاویئر سے ایک لائو اسٹریم میں کہا،’’عام انتخابات میں اپنی پارٹی کابینر لے کر چلنے میں مجھے فخر ہوگا۔یہ بڑی عزت اور خوشی کی بات ہے۔میں امریکہ کے صدر کے عہدے کی امیدواری کے لئے اپنی نامزدگی کو قبول کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ اندھیرے کے دور کو ختم کرنے اور کوویڈ -19 کی وبا کو روکنے کےلئے ایک وسیع پالیسی پر عمل کرنے کا وقت ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کملا ہیرس نائب صدر کے عہدے کےلئے امیدوار ہیں۔

Related Articles