عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی کا شادی کی خبروں پر ردِعمل

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ نے باقاعدہ طور پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔راہول بھٹ نے حال ہی میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔اْنہوں نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ’جی ہاں! شادی ہو رہی ہے اور وہ شادی کی تقریبات میں شریک بھی ہوں گے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’تاہم، وہ شادی میں نا تو ڈانس کریں گے اور نا ہی گانا گائیں گے‘۔ اْنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ’وہ پیشے کے لحاظ سے ایک جم انسٹرکٹر ہیں اور اسی لیے وہ شادی کی تقریب میں ایک محافظ کی حیثیت سے ہوں گے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ عالیہ نے اتنی چھوٹی سی عمر میں بہت کچھ حاصل کرلیا ہے‘۔راہول بھٹ نے کہا کہ’عالیہ کے پاس بہت کام ہے اور اسے شہرت، اچھی قسمت اور حقیقی محبت ملی ہے، جس کا آج کے دور میں کوئی وجود نہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’عالیہ کو اپنے انتخاب کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے خدا نے برکتوں سے نوازا گیا ہے‘۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئیکہا کہ’صحیح عمر میں، عالیہ درست انتخاب کر رہی ہیں‘۔

Related Articles