ہر محکمہ نے پانچ برسوں میں 20 لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے: کیجریوال

نئی دہلی، اپریل ۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے روزگار بجٹ میں ہم نے اگلے پانچ برسوں میں 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے اور اس کے لیے تمام محکموں کے لئے ہدف اور حد مقرر کیا گیا ہے۔حکومت نے جمعہ کو یہاں وزراء اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بار ہم نے ایمپلائمنٹ بجٹ میں اگلے پانچ سالوں میں 20 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ بجٹ کی تیاری میں ابھی تک کسی حکومت نے ایسی کوشش نہیں کی۔ ہمارا روزگار بجٹ نیا اور چیلنجنگ بھی ہے۔ اگر ہم سب مل کر یہ کام کریں گے تو مقصد حاصل کر لیں گے۔ آج ملک کے سامنے سب سے بڑا چیلنج روزگار کا ہے۔ لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔جائزہ میٹنگ کے بعد مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ دہلی کے روزگار بجٹ میں ہم نے اگلے پانچ سالوں میں 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ ملک میں پہلی بار ایسا کام ہو رہا ہے۔ آج تمام محکموں کی میٹنگ کی۔ ہر شعبہ کے لیے ٹارگٹ اور ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ ہر کوئی بہت پرجوش ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنا مقصد ضرور حاصل کریں گے۔‘‘نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے تمام محکموں کو بتایا کہ ان کے لیے ایک وقت کی حد مقرر کی گئی ہے۔ تمام محکموں کو وقت کی پابندی پر عمل کرنا چاہیے۔ کوئی بھی محکمہ مقررہ مدت سے تجاوز نہ کرے۔ تمام محکموں کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کے محکمے میں فائل پروسیسنگ اور فیصلے درست اور تیزی سے کئے جائیں۔ آئندہ جائزہ اجلاس میں کوئی پرانا بہانہ نہیں چلے گا۔ اگر کوئی کام نہیں ہو رہا تو اسے کروانا اور آگے بڑھانا محکموں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہے۔ تمام محکموں کو ان کے کردار اور ٹائم فریم کو واضح طور پر سمجھنے کے لیے آج یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔

Related Articles