ایران پر دوبارہ پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران پر دوبارہ سبھی پابندیوں کو نافذ کرنا چاہتے ہیں اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو اس کی اطلاع دینے کے لیے وزیرخارجہ مائک پومپیو سے کہا گیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا،’’آج میں وزیرخارجہ مائک پومپیو کو اقوام متحدہ میں یہ معلومات دینے کا حکم دے رہا ہوں کہ امریکہ ایران پر لگائی گئی تمام پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنا چاہتا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وزیرخارجہ مائک پومپیو جمعرات کو نیویارک جائیں گے اور وہ سلامتی کونسل کے صر کو آگاہ کریں گے کہ امریکہ ایٹمی معاہدہ کو تسلیم کرنے والی کونسل کی تجویز پر’’سنیپ بیک‘‘طریقہ اختیار کر رہا ہے۔
مسٹر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے کہا کہ مسٹر پومپیو یہ اطلاع دینے کے لیے20-21 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جائیں گے تاکہ پابندیوں کو دوبارہ لگانے کا عمل شروع کیا جاسکے۔
امریکہ اگر سال 2015 کے ایٹمی معاہدہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ میں ویٹو کا استعمال کرتا ہے تو ایران پر لگی تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔حالانکہ امریکہ 8 مئی 2018 کو اس معاہدہ سے الگ ہوگیا تھا۔

Advertisement

Related Articles