آسکر، گریمی میں لتا منگیشکر، بپی لہری کو یاد نہ کرنے پر بھارتی سیخ پا

لاس اینجلس/ممبئی،اپریل۔روا ماہ آسکر اور گریمی ایوارڈز 2022 کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں بھارتی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اور گلوکار بپی لہری کو خراج عقیدت پیش نہ کرنے پر بھارتی سوشل میڈیا پر سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔گزشتہ روز لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے 64ویں گریمی ایوارڈز میں، ایوارڈز کی انتظامیہ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر اور بپی لہڑی کو خراج عقیدت پیش کرنا بھول گئی، اس جس کے نیتجے میں بھارتیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔گزشتہ روز منعقد ہونے والے گریمی ایوارڈز 2022 اور اس قبل 27 فروری کو اکیڈمی ایوارڈز کی 94ویں تقریب، آسکر ایوارڈز 2022 کے دوران دونوں ایوارڈز کی انتظامیہ نے اپنے ’میموریم سیکشن‘ میں دو بھارتی لیجنڈ گلوکاروں کو خراج عقیدب حتیٰ کہ اِن کا زکر تک نہیں کیا۔گزشتہ روز گریمی ایوارڈ 2022 کے ’میموریم سیکشن‘ کے دوران براڈوے کے مرحوم موسیقار اسٹیفن سونڈہیم، ٹیلر ہاکنز اور ٹام پارکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تھا۔دوسری جانب رواں سال ہی انتقال کر جانے والے بھارتی گلوکاروں لتا منگیشکر یا بپی لہڑی کا اس ایوارڈ شو کے دوران کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔آسکر اور گریمی کی انتظامیہ کی جانب سے اِن دو بھارتی لیجنڈز کو نظر انداز کیے جانے پر بھارتی شائقین کافی نالاں نظر آ رہے ہیں جس کا اظہار وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکیڈمی ایوارڈز، آسکر نے اپنے ’میموریم سیکشن‘ میں عرفان خان، بھانو اتھیا، سوشانت سنگھ راجپوت اور رشی کپور کو شامل اور خراجِ عقیدت پیش کیا تھا۔یاد رہے کہ بھارتی معروف گلوکارہ لتا منگیشکررواں سال کی 6 فروری جبکہ بپی لہری 15 فروری کو چل بسے تھے۔

 

Related Articles