بیٹی اور خاندان کی وجہ سے تخلیقی انتخاب میں تبدیلی آئی ہے، ابھیشک بچن

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشک بچن کا کہنا ہے کہ ان کے تخلیقی انتخاب اور پسند میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آئی ہے اس کی وجہ میری بیٹی ارادھیہ اور خاندان ہے۔اپنی آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’دسویں‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہم سب نے بہت محنت کی اور ایک اچھی فلم تخلیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسا مثبت رویہ اور کام آئندہ بھی رکھوں۔یاد رہے کہ بالی سپر اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کو اپنے کیریئر کے دوران مشکل صورتحال سے بھی نبرد آزما رہنا پڑا ہے، تاہم انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے خود کو تیار کیا اور انڈسٹری میں اپنی شناخت تخلیق کی۔ فلم کی ریلیز سے قبل ان کے والد امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا پر ابھیشک کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کو اپنا فنی وارث قرار دیا۔میڈیا سے ایک خصوصی انٹرویو میں ابھیشک نے اپنی فلم، درپیش چیلنجز اور خود کو بطور اداکار دوبارہ کس طرح تیار کیا جیسے معاملات پر بھی گفتگو کی۔ فلم دسویں کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل ان کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹس کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنے کام کے حوالے سے انہوں نے معذرت خواہانہ انداز کیوں اپنا رکھا ہے؟ اس پر ابھیشک کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں، لیکن میں اپنی فلم پر بہت زیادہ فخر محسوس کرتا ہوں اور بہت خوش ہوں۔فلم دسویں میں اپنے کردار گنگارام کے حوالے سے ابھیشک کا کہنا تھا کہ یہ کافی چیلنجنگ تو تھا لیکن مشکل نہ تھا اور پھر یہ فلم ان کے لیے بہت اہم ہے، اسی لیے انہوں نے بھی اور پوری ٹیم نے کافی محنت کی۔

Related Articles