ون ڈے پلیئرز رینکنگ، امام الحق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل

کراچی،مارچ۔آئی سی سی کی ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کیاوپنر امام الحق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے، وہ 2درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا ٹیسٹ رینکنگ میں پانچواں نمبر برقرار ہے۔ بولرز میں شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین جبکہ بولرز میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے۔ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی رینکنگ میں ایک، ایک درجے بہتری آئی ہے۔ ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

Related Articles