وزیراعظم مودی کا دھونی کے نام جذباتی خط، آپ کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے ہر ہندوستانی مایوس
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ وزیراعظم مودی نے لکھا ہے کہ آپ نے اپنے خصوصی انداز میں جو ویڈیو شیئر کیا وہ پورے ملک کے لئے بحث کا موضوع بن گیا۔ آپ کے ریٹائرمنٹ پر 130 کروڑ ہندوستانی مایوس ہوئے ہیں ، لیکن کرکٹ کی دنیا میں آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہے، اس لئے سبھی شکر گزار بھی ہیں۔
دھونی نے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادارکرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے ۔ ایم ایس نے لکھا ہے کہ ، ایک فنکار ، سپاہی اور کھلاڑی کی ایک خواہش ہوتی ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی محنت اور قربانی کو سبھی پہچانے۔ تعریف اور نیک تمناؤں کیلئے شکریہ وزیراظم نریندر مودی ۔