ول اسمتھ کی تھپڑ مارتے ایک اور ویڈیو وائرل

لاس اینجلس،مارچ۔امریکی کامیڈین کرس راک کو مکّا مارنے کے بعد ول اسمتھ کی ایک رپورٹر کو تھپڑ مارنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔گزشتہ اتوار اکیڈمی ایوارڈز کے سلسلے میں ہونے والی 94ویں آسکر ایوارڈ کی براہ راست تقریب کے دوران ول اسمتھ کی جانب سے کامیڈین کرس راک کو مکا مارا گیا تھا۔کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڑا پینکٹ اسمتھ کے گنج پن کا مذاق بنایا تھا جس پر بے قابو ہوتے ول اسمتھ نے اپنی کرسی سے اْٹھ کر اسٹیج پر جا کر کرس کو مکا مارا تھا۔ول اسمتھ کی غصے سے بے قابو ہوتے ہوئے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ ایک رپورٹر کو خود کو بوسہ دینے پر تھپڑ مار کر پیچھے ہٹا رہے ہیں۔سوشل میڈیا ایپلیکیشنز پر وائرل ہوتی اس و یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر انٹرویو کے دوران ول اسمتھ کے قریب آتا ہے اور جذباتی ہوتے ہوئے ول اسمتھ کو گلے لگا لیتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹر ا س دوران وِل اسمتھ کو بوسہ دینے لگتا ہے جس پر وِل اسمتھ اْسے تھپڑ مار کر پیچھے دھکیلتے ہوئے آگے بڑھ جاتا ہے۔

Related Articles