ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتا، بوائے فرینڈ شردھا کپور

ممبئی ،مارچ۔ بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے بوائے فرینڈ نے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ حال ہی میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ روہن شریستھا سے بریک اپ کرلیا ہے تاہم اب اداکارہ کے بوائے فرینڈ کا بھی بیان سامنے آگیا ہے۔ شردھا کپور اپنی نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھتی نظر آتی ہیں تاہم، وہ اکثر روہن کے ساتھ خاندانی اجتماعات اور نجی لنچ اور ڈنر میں دیکھی جاتی تھیں۔ یہ جوڑی اپنے کالج کے دنوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہے اور ان کے شادی کے بندھن میں بندھنے کی افواہیں بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں۔میڈیا کے مطابق شردھا کپور کے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کی خبروں سے متعلق پوچھا گیا تو آنہوں نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرتا، میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا ہے۔دوسری جانب شردھا کپور کے بریک اپ کی خبریں آس وقت سامنے آئیں جب آنہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اور سُناؤ؟جیسے ہی شردھا کپور نے تصویر پوسٹ کی، مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ان سے ان کے بریک اپ کے بارے میں پوچھنا شروع کردیا۔دوسری جانب روہن کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک مجھے بتایا گیا، وہ اپنے کالج کے دنوں سے دوست تھے، وہ دونوں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں، لہٰذا وہ ایک ساتھ رہنے کے بارے میں جو بھی فیصلہ لیں گے وہ بھی سمجھدار ہوگا۔ آنہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں خوشی سے ان کیلئے سب کچھ کروں گا کیونکہ "اعتراض” کا لفظ میری لغت میں موجود نہیں ہے۔

Related Articles