101 سالہ شخص نے بالآخر 84 سال بعد اپنے ہائی اسکول کی ڈگری حاصل کرلی

مغربی ورجینیا،مارچ۔امریکا میں 101 سالہ شخص نے بالآخر 84 سال بعد اپنے ہائی اسکول کی ڈگری حاصل کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مغربی ورجینیا کے 101 سالہ میرل پٹ مین کوپر نے بالآخر 1930 کی دہائی میں اسکول چھوڑنے کے بعد رواں ماں تقریباً84 سال کے انتظار کے بعد ہائی اسکول کی ڈگری حاصل کرلی۔رپورٹس کے مطابق کوپر نے 1934 سے 1938 تک مغربی ورجینیا کے ایک ہائی اسکول اسٹورر میں تعلیم حاصل کی لیکن جب وہ اور ان کی والدہ مالی وجوہات کی وجہ سے دوسرے شہر فلاڈیلفیا منتقل ہونے پر مجبور ہوئے تو ان کی تعلیم متاثر ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوپر کے ہائی اسکول کے نصاب میں لاطینی، حیاتیات، تاریخ، انگریزی اور ریاضی کے مضامین شامل تھے اور وہ کالج جانے کی خواہش رکھتے تھے تاہم قسمت نے ان کی اس خواہش کو پورا نہ ہونے دیا۔تاہم فلاڈیلفیا منتقل ہونے کے بعد کوپر نے اپنا کیریئر ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں بنایا اور کافی محنت کے بعد وہ یونین کے نائب صدر بھی بن گئے لیکن وہ ہمیشہ اپنے ہائی اسکول کی ڈگری حاصل نہ کرنے پر پچھتاتے رہے۔بعد ازاں 2018 میں کوپر کے رشتے داروں نے ان کا پچھتاوا دور کرنے کیلئے حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے مل کر ویسٹ ورجینیا ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے ساتھ کام کیا اور ان کو اعزازی ڈگری دلوانے کیلئے کوشش شروع کردی۔لہٰذا 19 مارچ کو کوپر اور ان کے اہل خانہ نے ایک خصوصی گریجویشن تقریب میں شرکت کی جس کے دوران انہیں ہائی اسکول کی جانب سے اعزازی ڈگری دی گئی۔

Related Articles