خطے کو متعدد خطرات کا سامنا ہے : سعودی وزیر توانائی

ریاض،مارچ۔سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے مملکت کی جانب سے جاری بیان میں واضح کر دیا گیا کہ وہ توانائی کے شعبے میں ترسیل کی سیکورٹی کی ذمے داری قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو متعدد خطرات درپیش ہیں۔آج منگل کے روز جاری بیان میں سعودی وزیر نے باور کرایا کہ "ہم توانائی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی شکل میں کام کر رہے ہیں۔ خلیجی ممالک نے اس معاملے میں مطلوبہ تقاضے پورے کر دیے ہیں ، اب دوسروں کو بھی اپنے وعدے پورے کرنا چاہئیں”۔شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں کہ توانائی کی ترسیل کی سیکورٹی متاثر ہونے کی صورت میں معیشت پر اثر پڑے گا اور یہ چیز عالمی معیشت پر بھی اثر انداز ہو گی۔سعودی وزیر نے واضح کیا کہ روس روزانہ تقریبا 1 کروڑ بیرل تیل پیدا کر رہا ہے ، یہ عالمی استعمال کا تقریبا 10% ہے اور یہ ایک بڑا حصہ ہے۔سعودی وزیر کے مطابق اگر "اوپیک پلس” گروپ نہ ہوتا تو موجودہ حالات میں توانائی کے سیکٹر میں عالمی منڈی کا استحکام اور توازن برقرار نہ رہ پاتا۔

Related Articles