بیلاروس میں عدم استحکام کے لئے غیر ملکی طاقتیں ذمہ دار: چین

بیجنگ،  چین نے بیلاروس میں پیدا ہونے والی غیر مستحکم صورت حال کے لئے غیر ملکی طاقتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان جھاؤ لیجیان نے بدھ کو ایک پریس بات چیت میں یہ بات کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ ’’بیلاروس کا ایک اچھا دوست اور معاون ہونے کے ناطے ہم وہاں عدم اطمینان اور عدم استحکام نہیں چاہتے ہیں۔ ہم بیلاروس میں سماج کو توڑنے اور وہاں عدم استحکام پیدا کرنے کی غیر ملکی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘‘
مسٹر لیجیان نے کہا کہ چین اور بیلاروس کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری کافی مستحکم ہے جبکہ اعتماد، آپسی مفادات اور تعاون پر مبنی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ’’ہم بیلاروس میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر لوگوں کے ذریعہ منتخب کئے گئے ترقی کے راستے کی عزت کرتے ہیں۔ ہم بیلاروس کی آزادی، اقتدار اعلی اور سلامتی اورترقی کو برقرار رکھنے کے لئے وہاں کے لوگوں کی جانب سے کئے جارہے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔‘‘

Related Articles