نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں
کرائسٹ چرج ،مارچ۔نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنسی وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمکہ برائے تحفظِ آبی حیات نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے ساحل پر دو درجن سے زیادہ وہیل مچھلیاں بڑے پیمانے پر پھنس کر ہلاک ہوگئیں۔محکمہ برائے تحفظِ آبی حیات کا کہنا ہے کہ رات گئے وہیل مچھلیوں کا ایک گروپ نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس گیا تھا جن میں تقریباََ 34وہیل مچھلیاں تھیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ان 34وہیل مچھلیوں میں سے 29کی ہلاکت ہوچکی ہیں جبکہ 5وہیل زندہ بچ گئیں ہیں جن کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ واقعہ افسوسناک ہے لیکن وہیل کا پھنس جانا ایک فطری واقعہ ہے جبکہ ان کے پھنسنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحل پر وہیل مچھلیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔اس سے قبل سال 2020میں بھی نیوزی لینڈ کے چیٹم جزائر پر بڑی تعداد میں وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں جن میں سے تقریباََ 100وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئی تھیں۔