دبئی ایکسپو2020میں ’’بہترین پویلین ‘‘کاایوارڈسعودی عرب کے نام

دبئی ،مارچ۔دبئی ایکسپو2020 میں سعودی عرب کے پویلین نے نمائش کنندہ میگزین کی درجہ بندی کی بنیاد پربہترین پویلین کا ایوارڈ اور دو دیگراعزازی انعامات جیت لیے ہیں۔نمائش کنندہ میگزین طویل عرصے سیعالمی نمائشوں اور میلوں کا بنیادی جانچ کنندہ رہا ہے۔اس نے اس سال سعودی کو بڑے سوئٹس کے زمرے میں بہترین پویلین کا ایوارڈ دیا ہے۔ سعودی پویلین نے بہترین بیرونی ڈیزائن اور بہترین ڈسپلے کیدودیگر ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔سعودی پویلین نے تین گنیز ورلڈ ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں:سب سے طویل انٹرایکٹو واٹر پردے (32 میٹر لمبا)، سب سے بڑا انٹرایکٹو لائٹ فلور اور سب سے بڑا انٹرایکٹو ڈیجیٹل سکرین شیشہ(1,240 مربع میٹر)۔ اسے یو ایس گرین بلڈنگ کونسل (یو ایس جی بی سی) نے ایل ای ای ڈی میں پلاٹینم سرٹی فکیٹ سے بھی نوازا ہے۔دبئی میں منعقد ہونے والا یہ عالمی میلہ 31مارچ کواختتام پذیر ہورہا ہے۔ایکسپو 2020 کے اکتوبر 2021 میں آغاز سے اب تک دوکروڑ سے زیادہ افراد اس کو دیکھنے کے لیے نمائش گاہ میں آچکے ہیں۔ایکسپو2020 میں دنیا کے 192 ممالک نے شرکت کی ہے اورانھوں نے اپنے اپنے ثقافتی ورثے کودنیا کو سامنے اجاگرکیا ہے۔انھوں نے اپنی بہترین مصنوعات اور چیزوں کی نمائش کی ہے۔فٹ بال اسٹار میسی، برطانوی شاہی خاندان کے ارکان سمیت متعدد عالمی رہ نماؤں اور مشہور شخصیات نے اس عالمی نمائش کا مشاہدہ کیا ہے۔

 

Related Articles