اکشے کمارکے پاس فلموں کو کامیاب بنانے کیلئے کونسا فارمولا ہے؟

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی اور ناکامی کے بارے میں بات کی۔اکشے کمار جوکہ آج کل اپنی نئی فلم’بچن پانڈے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ’وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلیے کیا نسخہ استعمال کرتے ہیں کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہو‘۔اْنہوں نیاس سوال کے جواب میں کہا کہ’اگر وہ یہ کہیں کہ وہ ایک بڑے دانشور کی طرح کام کر سکتیہیں اور یہ بتا سکتے ہیں کہ کوئی فلم اس خاص طریقے سے کامیاب ہوگی اوراس فلم کے لیے یہ ایک ہٹ فارمولا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا کوئی فارمولا نہیں ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’ہر چیز کا قسمت سے تعلق ہے، اور میں بہت خوش قسمت رہا ہوں۔ کچھ فلمیں کامیاب ہوتی ہیں، کچھ بہت زیادہ کامیابی حاصل کرتی ہیں، اور کچھ فلمیں ناکام بھی ہوجاتی ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’وہ ایسے اداکار ہیں جنہوں نے ایک ہی ساتھ 16 فلاپ فلمیں دیں، تب تو ان سے کسی نے نہیں پوچھا کہ ان کے پاس فیل ہونے کا فارمولا کیا ہے‘۔ اْنہوں نے کہا کہ’لہٰذا، بنیادی طور پر کامیابی کا کوئی فارمولا نہیں ہے، یہ سب اچھی قسمت اور محنت پر منحصر ہے‘۔آخر میں اکشے نے کہا کہ’کچھ لوگوں کی زندگیوں میں، راتیں طویل ہوتی ہیں لیکن یہ سورج کو اگلے دن طلوع ہونے سے نہیں روک سکتیں، اداکاروں کے کام اور کامیابی یقیناً لوگوں رجحانات پر بھی منحصر ہے، بعض اوقات سماجی پیغامات والی فلمیں کامیاب ہوتی ہیں، کبھی مصالحہ دار فلمیں اچھی چلتی ہیں‘۔

Related Articles