گواہاٹی میں ’ ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے ہاتھوں آج۔ مختار عباس نقوی

گواہاٹی، مارچ ۔مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی، ہندوستان کے غریبوں اور محروم افراد کے لئے مضبوط عزم کے ساتھ پوری دنیا میں امن کے ’آئیکان‘ بن گئے ہیں۔ یہ دعوی انہوں نے گواہاٹی ’ہنر ہاٹ‘ کے سلسلے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔گواہاٹی ’ہنر ہاٹ‘ کا رسمی افتتاح آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنتا بِسوا سرما کل یعنی ہفتے کو کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ہندوستانی سماج، مودی کو وِکاس کے وِشواس کی علامت مانتا ہے، وہیں انہوں نے دعوی کیا کہ ساری دُنیا اُن کی لیڈرشِپ کو معنی خیز علامت مانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اُتر پردیش، منی پور اور دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی زبردست فتح، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ’مشترکہ ترقی، واضح خود مختاری “ کے عزم پر ملک کے عوام کے اَٹوٹ یقین کا پختہ ثبوت ہے۔ مسٹر مودی نے دقیانوسی فرقہ واریت، فرقہ وارانہ سیاست کو ترقی کی قومی سیاست سے منہدم کیا ہے۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ مودی سرکار کی ” ایکٹ ایسٹ پالیسی “ سے آسام سمیت شمال۔ مشرقی علاقوں کی سبھی ریاستوں کی خود مختاری یقینی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ۴۱۰۲ ؁ء میں ہی یہ عہد کیا تھا کہ شمال۔مشرقی ریاستوں کو بھی ترقی کی اصل دھارا سے جوڑیں گے۔ گذشتہ تقریباً آٹھ (۸) برسوں میں شمال۔مشرقی ریاستوں میں ترقی کے کام جنگی پیمانے پر ہوئے ہیں۔ جہاں ۵۱۔۴۱۰۲؁ء میں شمال۔مشرق کی آٹھ (۸) ریاستوں کی ترقی کے لئے چھتیس(۶۳) ہزار کروڑ کا بجٹ دیا گیا تھا وہیں ۳۲۔۲۲۰۲؁ء کے بجٹ میں ۶۷ہزار کروڑ روپئے شمال۔مشرقی ریاستوں کی ترقی کے لئے دیئے گئے ہیں۔ گذشتہ تقریباً آٹھ(۸) برسوں میں شمال۔مشرق کی ریاستوں کے اِ نفراسٹرکچر میں زبردست ترقی ہوئی۔ مودی حکومت میں نارتھ۔ایسٹ ریجن میں ریلوے کی توسیع کے لئے ۹۳ ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ تقریباً اُنچاس ہزار کروڑ روپئے کی لاگت سے تیرہ ہزار سات سو کلومیٹر نیشنل ہائی وے کی تعمیر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ گواہاٹی میں منعقدہ ” ہنر ہاٹ “ میں تین سو(۰۰۳) اِسٹال لگائے گئے ہیں جہاں آسام سمیت ملک کے کونے۔کونے سے ہاتھ سے بنی نایاب دیسی مصنوعات کے ساتھ۔ساتھ مختلف علاقوں کے لذیذ روائتی پکوان بھی دستیاب ہیں۔ اِن میں بڑی تعداد میں اسٹال خواتین دستکاروں، کاریگروں کے ہیں۔ اِس کے علاوہ ”میرا گاؤں، میرا دیش “ ، ”وِشوَ کرما واٹیکا، سرکس ملک کے مشہور و معروف کلاکار وں کے ثقافتی پروگرام، سیلفی پوائنٹس وغیرہ یہاں آنے والے افراد کے لئے توجہ کا اصل مرکز ہیں۔ ہر روز سرکس کے کلاکاروں کی جانب سے شاندار پیشکش اور مظاہرہ ہو گا، ساتھ ہی شام میں ہر روز مشہور و معروف گیت کاروں، سنگیت کاروں کی جانب سے پیشکش ہو گی۔ اِن میں مخصوص کلاکار ہوں گے؛ سُریش واڈیکر، مہا لکشمی اَئیر، اَمیت کمار، سُدیش بھونسلے، زوبین گرگ، الطاف راجہ، کلپنا پٹواری، ہمسیکا اَئیر، اَرچنا شرما، اُپاسنا سنگھ، دیکشو سرما، پدمانو بوردولوئی، سُنیتا بھوئیان، رانی اِندرانی، بھومیکا ملک، ریکھا راج، موہیت کھنّہ، پریہ ملک، ریتیش مشرا، گُُنجن سکسینہ، جونئیر محمود، نیہا خان وغیرہ الگ۔الگ اَیّام میں گیت۔سنگیت کے پروگرام پیش کریں گے۔

Related Articles