پدم شری سے نوازے گئے اوماشنکر پانڈے نے ناناجی کو گلہائے عقیدت نذر کئے

چترکوٹ ،جنوری ۔خشک سالی کا سامنا کرنے والے بندیل کھنڈ کے باندہ ضلع کے جکھنی گاوں کو اپنی جدوجہدسے پانی کے بحران سے چھٹکارہ دلانے والے اوما شنکر پانڈے نے پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد سب سےپہلے چترکوٹ پہنچ کر سیارام کُٹیر ناناجی کو گہائے عقیدت نذر کئے۔ یہاں یوم جمہوریہ کے موقع پر دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے آرگنائزیشن سکریٹری ابھے مہاجن نے ان کی عزت افزائی کی ا اور ملک کے باوقار ایوارڈ کے لیے انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر مسٹر پانڈے نے اس عزت افزائی کے لئے سلیکشن کمیٹی، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا شکریہ کیا۔باندہ ضلع کے اوما شنکر پانڈے نے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کا عہد لیا اور گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کربغیر کسی سرکاری مدد کے اس مہم میں شامل ہو گئے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر بہت سے لوگوں کو مختلف شعبوں میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے پدم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ’ جل یودھا اور سماجی کارکن اوما شنکر پانڈے، جنہوں نے باندہ ضلع میں پانی کے تحفظ کے لیے 30 سال تک کام کیا، کو اس بار پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اوما شنکر پانڈے ضلع کے جکھنی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے کھیتوں پرمينڈھ لگاکر پانی کو محفوظ کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کی تھی، جس کی وجہ سے اس گاؤں میں پانی کا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مئی جون کی شدید گرمی میں بھی پانی کی قلت دور ہوگئی ہے۔

Related Articles