گنگوبائی کاٹھیاواڑی پہلے ہی ہفتے 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی

ممبئی،مارچ۔عالیہ بھٹ کی مضبوط اداکاری اور سنجے لیلا بھنسالی کی منفرد ہدایتکاری کی شہکار گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق 25 فروری کو ریلیز ہونے والی فلم نے پہلے ہفتے میں دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کا کارروبار کرلیا ہے۔بھنسالی پروڈکشن نے فلم کی دنیا بھر میں کامیابی کا چرچہ اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے دنیا بھر میں 108 کروڑ کا بزنس کیا ہے، پوسٹ کے ساتھ درج کیپشن میں کہا گیا کہ ’اتنا سارا پیار دینے کیلیے تھینک یو‘۔گنگوبائی کماٹی پوراجو ممبئی مافیا کی مضبوط امیدوار رہیں، کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم کو سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا، جس میں عالیہ بھٹ، اجے دیوگن، وجے راز اور شانتانو مہیشواری و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔کورونا کے پیش نظر سنیما گھروں میں 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہے، ایسے میں ممبئی اور دہلی میں فلم کو دیکھنے والوں کا رش رہا۔کورونا وباء کے بعد سنیما کھلے تو عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواری پہلے دن 10 کروڑ سے زائدکی کمائی کرنے والی تیسری فلم بنی۔اس سے پہلے اکشے کمار کی سوریا ونشی نے پہلے دن 26 کروڑ 29 لاکھ جبکہ رنویر سنگھ کی 83 نے 12 کروڑ 64 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ایک اخبار نے کنگوبائی کاٹھیاواڑی کے ریویو میں لکھا کہ فلم بے وقوف اور پرتشدد لیکن جذبات سے بھری دنیا تخلیق کرتی ہے۔

Related Articles