میلانو فیشن ویک کے شوز میں 4 عرب خواتین ماڈلز کے جلوے

میلانو،مارچ۔اطالوی ڈیزائنر ایلیسبیٹا فرانچی نے اپنے تازہ ترین شو میں اپنے لباس پیش کرنے کے لیے 21 عام خواتین کی خدمات حاصل کرکے اپنا خواب پورا کیا۔ ان خواتین کا انتخاب دنیا کے مختلف حصوں سے کیا گیا تھا۔ ان میں 4 عرب خواتین بھی شامل تھیں جو کہ درج ذیل ہیں۔ڈیزائنر ایلیسبیٹا فرانچی نے میلانو فیشن ویک میں اپنے شو کو جادوئی رات قرار دیا۔ ان کا کہنا تا کہ یہ انقلابی، حقیقی اور بہترین خاتون کی تصویر سے زیادہ پیش کرتا ہے۔ اس شو میں تقریباً 60 روپ دکھائے گئے اور پیشہ ور ماڈلز کے علاوہ دنیا بھر سے 21 بااثر خواتین نے اس میں حصہ لیا۔یہ لائیو شو میلانو شہر کے ایک عجائب گھر میں منعقد کیا گیا تھا۔ اسے سبز، سرخ، سیاہ اور خاکستری میں رنگے ہوئے لباس اور سوٹ کی شکل میں تیار کیا گیا۔۔ جبکہ فیشن لائنیں ایک ہی وقت میں جدید اور خوبصورت تھیں اور ان میں چمکتی ہوئی ٹچس، نرم جھریاں اور کڑھائی تھی۔ایلیسبیٹا فرانچی کے شو میں حصہ لینے والی عرب خواتین درج ذیل ہیں۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ماڈلز العنود بدر نے چھوٹے رفلز کے ساتھ ایک سرخ ٹول لباس پہنا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج جس پر بارہ لاکھ فالورز ہیں پر کہا کہ میں اب بھی یقین نہیں کر پا رہی ہوں کہ میں نے میلانو فیشن ویک کے دوران ایلیسبیٹا فرانچی شو میں شرکت کی۔ یہ ایک انوکھا تجربہ ہے اور میں اس کے پیچھے ٹیم کی مشکور اور شکر گزار ہوں۔لبنان کی فیشن ماڈل انابیللا ھلال نے ایک لمبا سبز لباس پہن رکھا تھا جو گلے میں پتھروں سے سجا ہوا تھا۔ اس نے اس تجربے کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیں، جہاں اسے تقریباً 35 لاکھ لوگ فالو کر رہے ہیں۔ اس نے اس فیشن شو میں شرکت پر فخر کا اظہار کیا۔اس نے ایک مختصر بلیزر کے ساتھ سیاہ موتیوں والا لباس پہنا تھا۔انہوں نے اس شو میں اپنی شرکت کی تصاویر انسٹاگرام ویب سائٹ پر اپنے پیج پر پوسٹ کیں، جہاں ان کے 10 لاکھ فالوورز ہیں۔ وہ انہیں ناقابل فراموش لمحات سمجھتی ہیں جنہوں نے اس کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خواب کو پورا کرنے میں ان کا ساتھ دیا۔اس نے ایک لمبا خاکستری شام کا لباس زیب تن کیا جس کو چمکتی ہوئی لمس سے سجایا گیا تھا۔ اس نے شو میں اپنی شرکت کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیں، جہاں اس کے 2.9 ملین فالوورز ہیں۔ اس نے تبصرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کی تفصیلات بتائیں۔شو سے پہلے ڈیزائنر ایلیسبیٹا فرانچی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر یوکرین کے ان لوگوں کی حمایت کا پیغام پوسٹ کیا تھا جو روسی جارحیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’شو جاری ہے، لیکن میرا دل اس سانحے پر یوکرین کے عوام سے ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہے۔ میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ اس دنیا میں یہ سب دوبارہ نہیں ہوسکتا‘۔

Related Articles