ایک سال کے دوران دل میں سوراخ والے ریاست کے 266 بچوں کو ملی نئی زندگی: منگل

پٹنہ، مارچ۔ بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ بال ہردے یوجنا کے تحت ایک سال کے دوران ریاست کے 266 دل میں سوراخ والے بچوں کو سرجری کے بعد نئی زندگی ملی ہے۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ محکمہ صحت معصوموں کی زندگی کو صحت مند اور خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ محکمہ کی طرف سے چلائی جا رہی بال ہردئے یوجنا نے ایک سال کے دوران سرجری کے بعد ریاست کے 266 دل میں سوراخ والے بچوں کو نئی زندگی دی ہے۔ محکمہ کی یہ اہم اسکیم نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے لیے بہت سود مند ثابت ہو رہی ہے بلکہ ان کا گھر بھی روشن ہو رہا ہے۔ پچھلے ایک سال سے چلائی جا رہی یہ اسکیم کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس سال دو بیچ 9 اور 22 فروری کو علاج کے لیے احمد آبادروانہ کئے گئے تھے۔ اگلی بیچ 04 مارچ کو دوبارہ روانہ کی جائے گی۔ کامیاب سرجری کے بعد ریاست کے دل میں سوراخ والے بچے اب خوش حال زندگی گزار رہے ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے بچوں کا نہ صرف بہتر علاج ہو رہا ہے بلکہ ان معصوموں کو محکمہ صحت والدین کے ساتھ سرکاری خرچ پر ہوائی اور ریل کے ذریعے احمد آباد کے ستیہ سائی ہردے اسپتال بھیج کر آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بچوں کی اسکریننگ کے لیے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، پٹنہ کو نشان زدکیا گیا ہے، جس میں ستیہ سائی ہارٹ اسپتال کے ڈاکٹر بھی اپنا تعاون فراہم کرتے ہیں۔ یہ اسکیم یکم اپریل 2021 سے نافذ العمل ہے۔ ہر ماہ دو سے تین بار بچوں کو گروپ میں علاج کے لیے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles