کیرالہ میں اڈوکی ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، ریڈ الرٹ جاری

اڈوکی، اگست۔کیرالہ کے پہاڑی ضلع اڈوکی میں لگاتار بارش کی وجہ سے اڈوکی ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آب گیر علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث اڈوکی ڈیم میں پانی کی سطح 2,403 فٹ کی صلاحیت کے مقابلے میں 2,382.52 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے ڈیم کے ’سپل وے شٹر‘ کو کسی بھی وقت کھولا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پیریار ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے تیئں چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے۔

Related Articles