بہارجذام کے خاتمے کے قریب ، توسیع میں آرہی ہے مسلسل کمی : منگل

پٹنہ ،فروری۔بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے آج کہاکہ گذشتہ کچھ سالوں میں بہار نے انسداد جذام کی سمت میں بہتر کام کیاہے ، جس کا نتیجہ ہے کہ ریاست اب جذام کے خاتمے کے قریب ہے ۔مسٹر پانڈے نے اتوار کو یہاں کہاکہ بہار میں جذام کے علاج کیلئے ملٹی تھراپی نظام سال 1996-97 سے نافذ کی گئی تھی ۔ اس کے تحت ایم ٹی ڈی کی دوا ہرایک پی ایچ سی پر مفت میں لوگوں کو دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں نومبر 2021 تک قریب 17 لاکھ جذام کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وزیر نے کہاکہ اس نظام کے تحت چھ ماہ سے ایک سال تک علاج کرانے پر جذام کا مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوجاتاہے ۔ جلد جانچ اور علاج سے مریض میں معذوریت نہیں آتی ہے ۔انسداد جذام پروگرام کا ہدف جذام کے مریضوں کے پھیلاؤ کی شرح فی دس ہزار افراد پر ایک سے کم لانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار میں چھ اضلاع کو چھوڑ کر تمام اضلاع میںیہ اعدادوشمار 10ہزار کی آبادی پر ایک سے کم ہے ۔مسٹر پانڈے نے کہاکہ چھ اضلاع جن کے جذام کے پھیلاؤ کی شرح ایک سے زیادہ ہے ، ان میں کشن گنج ، ارول ، کیمور، سیتامڑھی ، شیخ پورا اور سپول شامل ہیں۔ ان اضلاع میں توسیع کی شرح کو کم کرنے کیلئے حکومت کوشاں ہے ۔ لہذا 2024 تک اس ہدف کو حاصل کرنے کا امکان ہے ۔ توسیع شرح کم کرنے کیلئے حکومت کے ذریعہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ۔وزیر نے کہاکہ سال 2016-17 میں جہاں نئے معاملوں کی تعداد 21818 ، سال 2017-18 میں 21353 ،ساک 2018-19 میں 17154 ، سال 2019-20 میں 16595 تھی وہیں اب 2020-21 نومبر تک 8207 ہے ۔ سال 2020-21 میں نومبر تک جذام سے ٹھیک ہوئے 89 افراد کی ری کنسٹریکٹیو سرجری بھی ہوچکی ہے ۔ریکنسٹریکٹیو سرجری کرانے والے مریضوں کو آٹھ ہزار روپے کی انسنٹیو رقم دی جاتی ہے ۔

Related Articles