غریبوں سے تعلیم کا حق چھیننا چاہتی ہے حکومت: کماری سیلجا

چنڈی گڑھ، دسمبر ۔ ہریانہ کانگریس کی صدر کماری سیلجا نے کہا ہے کہ ریاست کی بی جے پی-جے جے پی حکومت کانگریس حکومت کی طرف سے غریبوں کو دیے گئے حقوق کو آہستہ آہستہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی کانونٹ اسکولوں میں داخلہ ملنا چاہیے، اس طرح کا انتظام کانگریس پارٹی نے کیا تھا لیکن ریاستی حکومت غریب خاندانوں اور ان کے بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔محترمہ سلجا نے آج یہاں کہا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سیشن شروع ہو گیا ہے۔ اسے شروع ہوئے 9ماہ ہوچکے ہیں لیکن آج تک غریب گھرانوں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں داخل نہیں کیا گیا۔ اگر اگلے چند دنوں میں ان بچوں کو داخلہ مل بھی جاتا ہے تو وہ تین ماہ میں اپنا سلیبس کیسے مکمل کر پائیں گے، سمجھ سے بالاتر ہے۔

Related Articles