انگلینڈ میں تمام کوویڈ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اب کورونا سے نمٹنے کیلئے ویکسین اور علاج پر انحصار کرینگے: بورس جانسن

لندن،فروری.بورس جانسن نے انگلینڈ میں تمام کوویڈ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ برطانیہ اب کوویڈ سے نمٹنے کے لیے ویکسین اور علاج پر انحصار کرے گا۔ جمعرات سے مثبت ٹیسٹ والے لوگوں کو اب خود کو الگ تھلگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور معمول کے مطابق رابطے کا پتہ لگانا ختم ہوجائے گا۔ مفت ٹیسٹنگ بشمول علامات والے لوگوں کے لیے یکم اپریل سے عام لوگوں کے لیے ختم ہو جائے گی، کابینہ میں ٹیسٹنگ پر وزرا کے درمیان پہلے سے کچھ اختلاف رائے کے باوجود اس منصوبے پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعظم نے گزشتہ رات سات بجے پریس کانفرنس کرنا تھی۔ لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کوویڈ پر "فتح کا اعلان” کرنا چاہتی ہے۔ کووِڈ کا سب سے زیادہ شکار لوگوں کو موسم بہار سے ایک اضافی بوسٹر ویکسین پیش کی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت کی سطح زیادہ اور اموات کم ہیں اور اسی وجہ سے اب پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔ نئے اعلان کے بعد جمعرات سے خود کو الگ تھلگ کرنے کی قانونی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ بورس جانسن نے اعلان کیا کہ جمعرات سے، انگلینڈ میں مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے بعد خود کو الگ تھلگ کرنے کی قانونی ضرورت کو ختم کر دیا جائے گا۔ سیلف آئسولیشن ادائیگیاں بھی اس تاریخ سے ختم ہو جائیں گی۔ وزیر اعظم نے ملکہ کی جلد صحت یابی کی خواہش بھی کی۔ بورس جانسن نے ملکہ کو کوویڈ سے "مکمل اور تیزی سے صحت یابی” کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک کورونا وائرس کی پابندیوں سے نکل کر اپنی نقل و حرکت کے ایک نئے مرحلے پر جانے کے لیے تیار ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کوویڈ ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ پر 15.7 بلین کے اخراجات آئے جو ہوم آفس کے بجٹ سے بھی زائد ہیں۔یکم اپریل سے انگلینڈ میں مفت کوویڈ ٹیسٹ کی سہولت ختم ہوجائے گی۔معمر افراد اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کیلئے ٹسٹ بدستور مفت رہے گا۔ برطانیہ آئندہ ماہ گلوبل کوویڈ کی میزبانی کرے گا۔لوگوں کیلئے دوسروں کا خیال رکھنے قوانین کی ضرورت نہیں، انھیں خود اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ہمیں کوویڈ کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔وگوں کیلئے دوسروں کا خیال رکھنے قوانین کی ضرورت نہیں، انھیں خود اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

 

Related Articles