دنیا میں کورونا وائرس کے50فیصد سے زائد کیسز ہندوستان،امریکہ اور برازیل میں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،جان لیوا اور خوفناک عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ 19) کے اب تک درج کئے گئے مجموعی 21،815،984 کیسز میں سے 50 فیصد سے زیادہ یعنی 11444806 ہندوستانن ، امریکہ اور برازیل میں درج کئے گئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اب بھی دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پرہے۔ وہیں اس جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ پہلے،برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے جبکہ ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس سے دنیا بھر میں 21،815،984 افرادمتاثراور 772،856 ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکہ میں اب تک 5،437،573 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 170،493 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3،359،570 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 108،536 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles