وزیراعظم مودی نے سیتا رمن کو دی سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی،وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ ساتھی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کو منگل کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند زندگی اور لمبی عمر کی دعا کی ہے۔
مریندرمودی حکومت کے دوسرے دور اقتدار میں محترمہ سیتا رمن کو وزارت خزانہ جیسے اہم محکمے کی سالگرہ سونپی گئی ہے۔محترمہ سیتارمن کا آج 61 واں سالگرہ ہے۔ پچھلی حکموت میں انہوں نے دفاع جیسی وزارت کی ذمہ داری ادا کی تھی۔ مسٹر مودی نے وزیر خزانہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا،’’وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ ملک میں ترقی کے راستے پر لے جانے اور غریبوں کو خودمختار بنانے میں پوری محنت اور لگن سے جٹی ہیں۔میں ان کی صحت زندی اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔

 

Advertisement

Related Articles